پولیس ناکے پر منشیات فروش میاں بیوی گرفتار ایک کلو ہیروئن اور ایک کلو چرس برآمد
لاہور(نامہ نگار) گلبرگ پولیس نے ناکے پر منشیات فروش میاں، بیوی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے۔ گلبرگ پولیس نے مین مارکیٹ کے قریب ناکے پر مشکوک موٹرسائیکل سوار منشا اوراس کی بیوی صغریٰ بی بی عرف شمیم کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے 1کلو ہیروین اور 1 کلو چرس برآمد ہوئی۔