,نبی کریم کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا‘ الفاظ پر شرمندہ ہوں: عمران
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے چئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ مےں نبی کریم کی شان اقدس میں گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا منگل کو سےکٹر G-5 کےہوٹل مےں پریس کانفرنس کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ مےں ےہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں میرے منہ سے کچھ الفاظ نکلے تھے لیکن کوئی بھی کلمہ گو اللہ کے حبےب نبی آخر الزماں کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ کہاوہ غیر مناسب تھا اس پر مےں شرمندہ ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور معافی مانگتا ہوں ۔ عمران خان نے منگل کے روز جب پرےس کانفرنس شروع کی تو ان سے صحافےوں نے ممتاز پارلےمنٹےرےن مخدوم جاوےد ہاشمی کی جانب سے دھرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے نئے سوالات کے حوالے سے سوال کےا تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے ہر بار اےک ہی جواب دےں ےہ نان سےرئس بات ہے اسے چھوڑےں لےکن جب ان سے پوچھا گےا کہ کےا2014 ءکے دھرنے کےلئے کچھ قوتوں نے کردار ادا کےا تھا تو عمران خان نے جواب دےا کہ مےں نے مارشل لاءکا تو سنا ہوا ہے لےکن جوڈےشل مارشل لاءکے بارے مےں پہلی بار سنا ہے لےکن مےں پوچھتا ہوں کہ اگر اےسا تھا تو پھر جوڈےشل مارشل لاءلگا کےوں نہےں جب ان سے ایک صحافی نے استفسار کےا کہ کےا جاوےد ہاشمی کے مطالبے پر وہ اپنا ڈوپ ٹےسٹ کروائےں گے تو عمران خان نے ہوٹل کی چھت کی جانب نظرےں اٹھا کر قہقہ لگادےا اور پھر خاموش رہے۔