5 ہزار رشوت لینے پر سرکاری ملازم کو قیدو جرمانہ
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے سرکاری ملازم امجد کو پانچ ہزار روپے رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر تین ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم امجد نے شہری رئیس سے پانچ ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے۔