ججز کو عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کیلئے دائر درخواست پر کارروائی ملتوی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو عدالتی اوقات کار کا پابند بنانے کے لئے دائر درخواست پر کارروائی 10 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی. جس میں کہا گیا کہ ججز کی جانب سے عدالتی اوقات کار پر عمل درآمد نہ کرنے سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے.درخواستگزار نے یہ نکتہ اٹھایا کہ ججز کی عدم دستیابی کے بغیرانصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔