بنک آف پنجاب بدعنوانی کیس میں 2 گواہوں کے بیان قلمبند
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت میں گذشتہ روز متعدد مقدمات کی سماعت کی گئی۔احتساب عدالت نے بنک آف پنجاب میں اربوں روپے کی بد عنوانی کرنے کے الزام میںملوث سابق صدر بنک آف پنجاب ہمیش خان،حارث سٹیل ملز کے ڈائریکٹر شیخ افضل وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت آج 4 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔