احتجاجی جلسوں کا شیڈول ترتیب دیدیا گیا، بلاول جلد اعلان کریں گے: کائرہ
لاہو ر(این این آئی )پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی صفوں میں دہشت گرد موجود ہیں جنہیں باقاعدہ منتخب کروا کر اسمبلیوں میں لایا جا رہا ہے۔ انخیالات کااظہار انہو ں نے مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر جنوبی اور مرکزی پنجاب کے تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، ندیم افضل چن ،شوکت بسرا ، مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کا کر دار جا ری رکھے گی ۔سابق صدر آصف علی زرداری کے ملک واپس آنے سے بلاول بھٹو کی سیاسی شخصیت دب جانے کا تاثر بالکل غلط ہے ، آصف علی زرداری پہلے بھی شریک چیئرمین تھے اور اب بھی ہیں۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پا رلیمنٹ میںنواز شریف کا جینا دوبھر کرنے جا رہے ہیں، بلاول بھٹو نے احتجاجی جلسوں کا شیڈول ترتیب دے لیا گیا ہے، وہ بہت جلد اس کا ا علان کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ مارچ غیر سیاسی ہوتاہے جبکہ لانگ مارچ سیاسی ہوتا ہے ،پیپلزپارٹی احتجاج ضرور کرے گی لیکن جمہوریت کو ڈی ریل نہیںہونے دے گی بلکہ ہمارا احتجاج جمہوریت کو مضبوط کر ے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پا نامہ لیکس ، دہشتگردی کا خاتمہ ، چاروں صوبوں میں وسائل کی مساوی تقسیم اور مضبوط خارجہ پالیسی ان چار نکات پر عمل کرنا قومی ضرورت بن چکا ہے ، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے میں اس لیے ناکا م ہورہی ہے کیونکہ ان کی اپنی صفوں میں دہشتگرد موجود ہیں ، ا ن کو باقائدہ منتخب کروا کر اسمبلیوں میںلایا جا رہا ہے۔