نوبال کے مسئلے سے جلد چھٹکارا حاصل کر لوں گا : وہاب ریاض
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہماری بولنگ لائن توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ ڈیوڈ وارنر نے ہمارا پلان تباہ کر دیا جبکہ ہمارے بولرز نے بھی ٹیم کا مورال ڈائون کر دیا ہے مگر یہ ماننا پڑے گا کہ آسٹریلوی بلے باز اچھا کھیلے۔ اظہر علی میرے رن اپ پر محنت کر رہے ہیں اور نو بال کے مسئلے سے جلد چھٹکارا حاصل کر لوں گا۔