بنگلہ دیش سے فتح روٹھ گئی نیوزی لینڈ میں لگاتار چوتھی شکست
نیپیئر(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی میںچھ وکٹ سے شکست دیدی۔نیپیئر میںبنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرآٹھ وکٹ پر 141 رنز بنائے، محموداللہ نے 52 رنز بنائے ۔ فرگیوسن نے تین اور بین ویلر نے دو وکٹیں لیں۔ نیوزی لینڈکی 62 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن نے کولن گرینڈ ہوم کیساتھ 48 گیندوں پر 81 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو چھ وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو دورے پر لگاتار چوتھی شکست دی۔