پاکستان سپر لیگ کا ترانہ ’’اب کھیل جمے گا‘‘ جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ کلچرل رپورٹر) پاکستان سپر لیگ ٹی 20 سیریز کا ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ ترانے کومعروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے۔چند روز قبل پاکستان سپر لیگ نے ٹوئٹر پر اس گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جس کے بعد اب مکمل گانااب کھیل جمے گاجاری کردیا گیا ہے۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اس سال بھی ٹورنامنٹ کا گانا لکھنے، گانے اور اس میں پرفارم کرنے کا موقع ملا۔