بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ :قومی ٹیم کو بھارت کیلئے این او سی جاری
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر )حکومت پاکستان نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی بلائنڈ ٹیم کو این او سی جاری کر دیا ۔بلائنڈ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 29 جنوری کو بھارت میں ہوگی۔ پاکستان پہلا میچ 31 جنوری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ روایتی حریف بھارت کیخلاف 5 فروری کو مدمقابل ہوں گے۔ ویزوں کیلئے کھلاڑیوں کی آن لائن درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں، امید ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن جلد ویزے جاری کر دے گا۔