سبز چائے کا استعمال ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچاؤ کرتا ہے: نئی تحقیق
واشنگٹن (نیٹ نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے سبز چائے کا استعمال ذیابیطس اور دل کے امراض سمیت کئی بیماریوں، مختلف بیکٹیریا اور وائرس سے بچاؤ فراہم کرتی ہے۔ ہاروڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا تھا روزانہ سبز چائے پینے سے خون میں شوگر کے اضافے کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔