دبئی : فراڈ پر بھارتی تاجر گرفتار
دبئی (اے ایف پی) دبئی میں فراڈ کے الزام میں فارن ایکسچینج ٹریڈنگ کے بھارتی مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 36 سالہ سڈنی سیموس کا تعلق گوا ریاست سے ہے۔ اسکی کمپنی نے سرمایہ کاروں کو رقم دوگنا کرنے کا جھانسہ دیا تھا۔