نوکنڈی: ڈاکوؤں کی فائرنگ، ڈرائیور جاںبحق‘ احتجاج ‘ تفتان کوئٹہ روڈ بلاک
نوکنڈی (آئی این پی) نوکنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جابحق ہوگیا۔ شہریوں نے تفتان کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کرکے روڈبلاک کردیا۔ ڈاکوئوں نے ایک گاڑی سے جدید اسلحے کے زور پر دن دیہاڑے لاکھوں روپے چھین لیے جب ڈرائیور نے تعاقب کیا ملزموں نے فائرنگ کر دی ۔