شمالی وزیرستان کے 12 سو خاندان 9 دن میں گھروں کو لوٹ جائیں گے: فاٹا حکام
اسلام آباد (اے پی پی) شمالی وزیرستان کے 12 سو خاندان آئندہ 9 دنوں میں گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ فاٹا حکام کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل میر علی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ گزشتہ روز سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ 64 ہزار خاندان اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔