سوئٹزر لینڈ: گھر کی تلاشی لینے والے 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی، ملزم فرار
جینوا (اے ایف پی) سوئٹزر لینڈ میں ایک مسلح شخص فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو پولیس افسر گھر کی تلاشی لے رہے تھے کہ مسلح شخص نے ان پرفائرنگ کردی۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں۔ 33 سالہ نے رہٹوبال کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے مرکزی ہائی وے کو بند کردیا۔ پولیس نے ابتدائی بیان میں خبردار کیا مفرور شخص خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ سب سے زیادہ پستول رکھنے والے افراد کے باوجود سوئٹزر لینڈلینڈ میں پستول سے متعلقہ جرائم کی تعداد نہایت کم ہوتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سوئٹزر لینڈکے 80 لاکھ کی آبادی میں سے 20 لاکھ کے پاس نجی اسلحہ ہے۔