اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس نجکاری سے متعلق امور کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ایک اجلاس میں نجکاری کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ نجکاری کمشن کے سربراہ محمد زبیر نے نجکاری کے جاری سودوں کے بارے میں بتایا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی نجکاری کمشن جاری سودوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور نجکاری کے افسروں نے بھی شرکت کی۔