خوشی ہے بلاول میری سیٹ سے الیکشن لڑ رہا ہے، استعفیٰ کیلئے قیادت کے سگنل کا منتظر ہوں : ایاز سومرو
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ایاز سومرو نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری میری سیٹ سے الیکشن لڑ رہا ہے استعفیٰ میری جیب میں قیادت کے سگنل کا منتظر ہوں ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ با ت کہی۔