2017ءپاکستان کی تاریخ کا خوشحال ترین سال ثابت ہو گا: برجیس طاہر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے وژن اورمسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیزز کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔اُنہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میںایک وفد سے چیت کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوںنے کہا کہ پاکستان کے آج کے حالات 2013 ءکے حالات سے یکسر مختلف ہیں۔ 2013 ءمیں ملک میں دہشت گردی عروج پر تھی اور ملک معاشی لحاظ سے ڈیفالٹ کرنے کے درپے تھے لیکن وزیراعظم کے وژن اور حکومت کی مخلص کوششوں کی بدولت پاکستان کے حالات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی کا اعتراف عالمی سطح پربھی کیا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ معاشی اعتبار سے بھی ملک انتہائی مستحکم پوزیشن اختیار کر چکا ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں،پاکستان کی سٹاک مارکیٹ خطے کی بہترین سٹاک مارکیٹ بن چکی ہے اور ہمارے وزیر خزانہ کو جنوبی ایشیاءکے بہترین وزیر خزانہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے 2017 ءپاکستان کی تاریخ کا خوشحال ترین سال ثابت ہو گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہونے والی سرمایہ کاری کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔