برطانوی وزیراعظم کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر اظہار اعتماد
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ ترجمان کے مطابق عالمی ترقی کیلئے برطانوی ادارہ بی آئی ایس پی کیلئے فنڈز دیتا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کو بی آئی ایس پی اور دیگر امدادی پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن، فراڈ روکنے کیلئے بھرپور نظام کام کررہا ہے۔ بی آئی ایس پی کیلئے حقدار تک کیش کی منتقلی یقینی بنائی جاتی ہے۔ کیش ٹرانسفر کے مو¿ثر ہونے کی توثیق نیشنل آڈٹ آفس نے بھی کی ہے۔ بی آئی ایس پی کو مزید شفاف بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لایا جائے گا۔ بی آئی ایس پی پر اعتراض عالمی ترقیاتی پروگرام کے رکن نائجل ایونز نے کیا تھا۔