ایک تصویر ایک کہانی…
بشیراحمد لاہور کارپوریشن میں ہیڈقاصد ریٹائرڈ ہوا ہے۔ اس کے 6بچے ‘ 3بیٹے اور 3بیٹیاں ہیں۔ اب وہ لاہور کارپوریشن میں ڈیلی بیس پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے‘ اس کا کہنا ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے محنت کر رہا ہوںجس کا صلہ بھی اللہ تعالیٰ نے خوب دیا۔ میرے بچے تعلیم یافتہ ہیں اور اچھی جگہ ملازمت کررہے ہیںاوربچیوں کی شادی کردی ہے۔نوکری اس لئے کررہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کسی کا محتاج نہ کرے ویسے بھی محنت میں بڑی عظمت ہے۔ ہر شخص نیک نیتی سے محنت کرے تو اللہ اسکی ضرور مدد کرتا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ مجھے صحت دے اور میں اسی طرح کارپوریشن میں خدمت کرتا رہوؒں۔ کارپوریشن میں جتنے بھی ناظم یا میئر آئے مجھے بہت عزت دی۔ میری دعا ہے کشمیر آزاد ہو جائے اور میں اپنی زندگی میں یہ دن دیکھوں۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے دعاگو ہوں ، ہر پاکستانی کو ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے دعا کرنی چاہیے۔(فوٹو: اعجاز لاہوری)