حکومت سندھ نے آئی جی کو پولیس افسروں کے تبادلوں سے روک دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حکومت سندھ نے آئی جی کو پولیس افسروں کے تبادلوں سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاﺅس سے زبانی احکامات جاری ہوئے تھے۔ پندرہ روز سے کسی بھی افسر کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔ ایس ایس پی، ایس پی، ڈی ایس پی و دیگر افسروں کے تبادلے التواءکا شکار ہیں۔