;شیر محمد رند کا آصف زرداری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان
نواب شاہ(نامہ نگار) ضلع بولان کے سابق چیئرمین سردار شیر محمد رند نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا سردار شیر محمد رندنے2013کے الیکشن میں آزاد حیثیث میں 32000ووٹ لے کر سیاسی ماہرین کو حیران کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کے چھوٹے بھائی ضلع بولان بلوچستان کے سابق چیئرمین سردار شیر محمد رند نے این اے213نواب شاہ کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلہ میں پاکستان انٹر نیشنل ہومن رائٹس کے صدر اور سماجی رہنمااعظم ملک کی جانب دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار شیر محمد رند کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کی خالی ہونے والی نشست پر میں الیکشن لڑوں گا چایئے میں ہار ہی کیوں جاوں انہوں کا کہنا تھا کہ ابھی تک میںنے کسی بھی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو اس جماعت کی سیاسی پوزیشن دیکھ کر فیصلہ کروں گا سردار شیر محمد رند کا کہنا تھا کہ نے پہلے بھی نواب شاہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی عوام کی خاطر میدان میں آو¿ں گا واضع رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے213پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے الیکشن الڑنے کے اعلان کے بعد ضلع کی سیاست میں ہلچل مچ گئی تحریک انصاف،جے یوآئی ،شہید بینظیر بھٹو سمیت آزاد امیدوار میدان میں آگئے ہیں واضح رہے کہ اس نشست پرآصف علی زرداری کی بہن ڈاکٹر عذرہ پیچوہوتین بار منتخب ہوئی ہے 2013کے الیکشن میں سردار شیرمحمد رند نے ان کے مقابلے میں آزاد حیثیت میں32000ووٹ لئے تھے اور دوسرے نمبر پر آئے تھے ان کے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعدنواب شاہ کی سیاست میں ہلچل میدا ہوگئی ہے۔