لارڈ مئیر مبشر جاوید کی میٹروپو لیٹن کارپوریشن افسروں سے تعارفی میٹنگ، کارکردگی پر بریفنگ
لاہور(خبر نگار)لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے گذشتہ روز ٹائون ہال میں میٹروپو لیٹن کارپوریشن لاہور کے افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی ۔افسران نے لارڈ میئر کو اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹس اور دیگر ذیلی اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ لارڈ میئر لاہور افسران پر واضح کیا کہ وہ اپنے اپنے کام کو احسن انداز اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیں اور شہریوں کے مسائل کو فوری حل کر نے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں ۔تمام ٹا ئونز میں افسران و ملا زمین کام سرانجام دے رہے ہیں اور کسی بھی ٹا ئون میں شکا یت لے کر آنے والے شہریوں کا کام رُکا نہیں ہے۔ انہوں نے رفاع آباد بند روڈ کے مسائل کے حوالے سے شائع خبر کا نوٹس لے کر علا قہ کا دورہ کیا۔ واسا کے ٹیوب ویل اور ڈسپوزل کا بھی معائنہ کیا۔ علاقہ مکینوں کے مسائل سنے اور اُن کو یقینی دہانی کرائی کہ اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔