زرداری ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے: قریبی ساتھی
اسلام آباد (شفقت علی / دی نیشن رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں مدعو کر لیا گیا ہے۔ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے۔ قریبی ساتھیوں کے مطابق بلاول کو بھی دعوت دی گئی ہے لیکن وہ پارٹی مصروفیات کے باعث واشنگٹن نہیں جا سکیں گے۔ زرداری اپنے دورہ امریکہ کے دوران اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔ ٹرمپ کی جیت کے فوراً بعد پاکستان نے ان کا دل جیتنے کیلئے کوششیں شروع کر دی تھیں صوبائی وزیر سید ناصر حسین نے بتایا کہ زرداری ضمنی انتخابات کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ زرداری 2018ء میں عام انتخابات میں بھی زیادہ بہتر کردار ادا کریں گے۔