نئے سال میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا عزم کیا جائے، شیخ انوار الحق
لاہور(پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا کہ عوام کونئے سال میں ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کے عزم کا اظہار کرنا چاہیئے۔ 2016ء جہاں تلخ یادیں سمیٹے ہوئے رخصت ہوا وہیں بعض واقعات ملک وقوم کی ترقی کیلئے سودمندبھی رہے۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان کو مزید ترقی وخوشحالی عطا فرمائے۔