ٹیکس چور اور منی لانڈرنگ والے حکمران قوم کیلئے ناقابل قبول ہیں: فرخ جاوید مون
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس کو دیکھنے کے بعد شریف خاندان اوران کے درباریوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں ٹیکس چور اور منی لانڈرنگ کرنے والے حکمران اب قوم کیلئے ناقابل قبول ہیں، کرپٹ حکمران احتساب کی تلوار سے نہیں بچ پائیں گے۔