مودی نے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز میں کرانے کا فیصلہ کرلیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2024ء تک لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے وہ مشاورت کیلئے جلد آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے موقع پر طلب کریں گے۔ یہ بات نئی دہلی میں بھارتی حکومت کے ذرائع نے بتائی۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے سیاسی جماعتوں کو ایک قوم ایک الیکشن کا سلوگن دیکر رجھانے کی کوشش کی ہے۔