نوسر بازوں کے ڈی ایچ اے کوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بناکر عوام کو لوٹنے کا نوٹس لے لیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ نوسربازوں کے ڈی ایچ اے کوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بنا کر عوام کو لوٹنے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے جب کوئٹہ پروجیکٹ لانچ کرے گا تو آئی ایس پی آر اس کی تشہیر کرے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوسربازوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کچھ جعلساز جعلی ویب سائٹ بنا کر لوگوں سے رقم بٹورنے میں مصروف ہیں۔