مکرمی! مقام افسوس ہے کہ جس امت کو جسد واحد قرار دیا گیا تھا کہ اگر کسی ایک مسلمان کے پائوں میں کانٹا چھب جائے تو اس کا درد ہر مسلمان کو محسوس ہو گا حدیث پاک کے مطابق مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ افسوس آج وہی امت پارہ پارہ ہوچکی ہے فرقہ پرستی اور گروہ بندی نے ہماری جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔ جن لوگوں کی ذمہ داری امت کی رہنمائی کرنا تھی وہی لوگ امت کو گمراہ کر رہے ہیں جن لوگوں نے قبلہ اوّل بیت المقدس آزاد کرانا تھا ان کو آپس میں ہی لڑوا دیا گیا۔ سرسید احمد خان کا قول ہے کہ ’’ہم مسلمانوں نے اب اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ اب ہم اتفاق نہیں کریں گے‘‘ گویا اب وہی صورتحال ہے مسلکی تعصبات اپنے عروج پر ہیں اور ایک دوسرے کیخلاف مرنے اور مارنے پر اتر آتے ہیں ہمیں بغداد، دمشق اورحلب کے مسلمانوں کا انجام سامنے رکھ کر اپنا لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے وگرنہ ہماری داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں۔ (بلال احمد خان، لاہور کینٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38