مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے میں ناکامی عالمی برادری کی بدقسمتی ، چین کو قائل کر رہے ہیں: بھارتی وزیر داخلہ
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ چین کو جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے کے لئے قائل کر رہے ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم نے مسعود اظہر کا نام بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے سے روکے جانے کے چین کے فیصلے پر ملک سے اپنے خدشات ظاہر کر دیئے ہیں اور اس حوالے سے چین کو مثبت کردار ادا کرنے کے لئے قائل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کی مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے میں ناکامی ایک بڑی بدقسمتی ہے اور دنیا بھر میں تمام قسم کی دہشتگردی سے موثر طور پر نمٹنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین کے دوہرے معیار کی بھی عکاس ہے۔
بھارت