آصف زرداری نے رات گئے اسپتال جا کر ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق صدر آصف علی زرداری نے رات گئے قومی ادارہ برائے امراض قلب میںپیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت کی ۔ انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی طبی رپورٹس کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وہ کچھ دیر ڈاکٹر عاصم کے ساتھ رہے اس دوران انہوں نے ڈاکٹر عاصم سے سیاسی صورتحال اور دوسرے دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آصف زرداری /ڈاکٹر عاصم