چائنا کٹنگ‘ ملزم منہاج قاضی کے خلاف مقدمہ جیل منتقل
کراچی(وقائع نگار)کراچی کی احتساب عدالت نے زمینوں پر قبضے اور چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزم منہاج قاضی کے خلاف کیس جیل میں چلانے کا حکم دے دیا۔منگل کو کراچی کی احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے کر کے قومی خزانے کو 32 کروڑ روپے نقصان پہنچانے سے متعلق ملزم منہاج قاضی شعیب نعیم سہیل الیاس و دیگر کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی ۔صوبائی حکومت نے ملزم منہاج قاضی کے خلاف کیس جیل میں چلانے کے احکامات جاری کردئے جیل حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا ملزم منہاج قاضی کو بار بار پیش نہیں کیا جا سکتا منہاج قاضی کے خلاف دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں ۔آئندہ سماعت پر ریفرنس کی سماعت جیل میں ہوگی۔ ریفرنس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے چائنہ کٹنگ کی زمین پر عریشہ بنگلوز کی اسکیم متعارف کرائی لیکن الاٹیز کو قبضہ نہ دیا گیا جبکہ ملزم منہاج قاضی پر شاہد حامد قتل کیس بھی جیل منتقل کیا جا چکا ہے۔
چائنا کٹنگ