سانحہ بلدیہ کیس : 2 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری معطل، پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس
کراچی ( وقا ئع نگا ر) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل و دیگر کو 10 جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزموں کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزاروں نے م¶قف اختیار کیا فیکٹری میں آگ لگانے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے جبکہ تفتیشی افسر بھی ملزموں کے حوالے سے اے کلاس کی رپورٹ دے چکے ہیں۔ عدالت نے ملزم علی حسن قادری اور عمر حسن قادری کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے دونوں کو 10 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزموں کے 12 جنوری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
سانحہ بلدیہ کیس