برطانیہ: پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
لندن (رائٹرز) شمالی برطانیہ میں پولیس نے ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیر کے روز شام 6 بجے کے قریب ہڈرسفیلڈ میں ایم 62 موٹر وے کے قریب پہلے سے طے آپریشن کے دوران پیش آیا، واقعہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ معمول کے مطابق قتل کا معاملہ تحقیقات کیلئے انڈیپنڈنٹ پولیس کمپلینٹس کمشن کو بھیج دیا گیا۔ برطانیہ میں پولیس کی جان لیوا فائرنگ کے واقعات شاذ و نادر ہوتے ہیں۔ 2016ء میں پولیس کی کارروائیوں میں صرف 4 مرتبہ ایسی فائرنگ کی گئی۔
برطانیہ /پولیس فائرنگ