حکومت نے کے ڈی اے کے اختیارات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی( رپورٹ شہزاد چغتائی) حکومت نے کے ڈی اے کے اختیارات کی بحالی کے ساتھ کے ایم سی کے مختلف محکمے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے ساتھ میئر کا عہدہ مزید نمائشی جائے گا۔ حکومت اس سے قبل کے ایم سی کے فنڈز میں کٹوتی کرکے مالیات کے ڈی اے کے حوالے کرچکی ہے۔ اب نئے فیصلے کے تحت حکومت نے کے ڈی اے کو چارجڈ پارکنگ وصول کرنے کاحق دے رہی ہے جبکہ بچت بازاروں کا کنٹرول او ر دو بڑے پارکوں کو حوالے کیا جارہا ہے۔ ان پارکوں میں بیچ پارک او ربوٹ بیسن پارک شامل ہیں۔
کے ڈی اے فیصلہ