کراچی میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ممنون حسین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین سے جمعہ کو اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿س کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر سندھ نے صدر مملکت کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی ۔صدر نے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔شہر میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن کو جاری رکھا جائے اور اس حوالے سے مربوط اقدامات کیے جائیں ۔قبل ازیں صدر مملکت جمعہ کو کراچی پہنچ گئے ۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ۔