کینیڈین رکن پارلیمنٹ بغیر ویزا پاکستان پہنچ گئیں، دفتر خارجہ کی مداخلت پر عارضی ویزا جاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈین رکن پارلیمنٹ نینسی روتھ بغیر ویزا کے پاکستان پہنچ گئیں۔ ایف آئی اے نے ویزا نہ ہونے پر نینسی روتھ کو ایئرپورٹ پر روک لیا تاہم بعدازاں دفتر خارجہ کے نمائندے محمد حنیف کی مداخلت پر انہیں عارضی ویزا جاری کر دیا گیا۔ نینسی روتھ پی کے 798 سے ٹورانٹو سے لاہور پہنچیں۔