ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ ون کے نتائج کا اعلان
لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے فرسٹ پروفیشنل پارٹ ون ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 33 میڈیکل کالجوں کے 4675 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 3913 پاس جبکہ 698 فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 84.86 فیصد رہا۔ اسلام میڈیکل کالج سیالکوٹ کی صبا مقصود نے 525/600 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی میمونہ افتخار علی نے 514/600 نمبر لیکر دوسری جبکہ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کے مراد محمود نے 509/600 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 14 فروری سے شروع ہوں گے۔ میڈیکل کالجوں میں صرف گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔