عراق : القاعدہ کیخلاف آپریشن شدید جھڑپیں 71 جنگجو 32 شہری ہلاک
عراق : القاعدہ کیخلاف آپریشن شدید جھڑپیں 71 جنگجو 32 شہری ہلاک
بغداد (نوائے وقت رپورٹ/اے ایف پی) عراق کے صوبہ انبار میں آپریشن، جھڑپوں میں 32 شہری اور القاعدہ کے 71 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے شہر رمادی اورفلوجہ میں اسلامک سٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹ کے جنگجو¶ں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمالی عراق میں انتہا پسندوں نے گزشتہ روز ایک بڑی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور تیل کی ترسیل کو معطل کرنا پڑا۔ یہ بات نارتھ آئل کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتائی ہے۔ اس اہلکار نے بتایا کہ دھماکوں کی وجہ سے وہ پائپ لائن اڑ گئی جو کہ صوبہ صلاح الدین میں ترکی بندرگاہ سے بغداد کے شمال تک جاتی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انتہا پسند پائپ لائن پر مسلسل حملے کرتے ہیں جو کہ بین الاقوامی منڈیوں کے لئے عراقی تیل کی برآمدات کا نمایاں حصہ پہنچاتی ہیں۔ادھر قبائل نے فلوجہ میں پولیس ڈائریکٹوریٹ کو القاعدہ کے جنگجوﺅں سے آزاد کرایا تھا۔ الانبار کے قبائل نے رمادی شہر سے جنگجووں کو بے دخل کر کے شہر پر مقامی پولیس کی مدد سے کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ ویڈیو میں متعدد گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں جن پر فوجی سوار ہیں۔ قبائل نے شہر کا کنڑول دوبارہ قبضے میں لے لیا ہے اور ساتھ ہی پولیس سٹیشن کا کنڑول بھی حاصل کر لیا ہے۔ مقامی قبائل نے داعش کے خلاف لڑائی کے لئے مسلح بریگیڈ تشکیل دیئے تھے۔ ادھر جنگجوﺅں نے پائپ لائن اڑا دی۔