نادرا ڈیٹا بیس میں 36 لاکھ ممکنہ ٹیکس دہندگان کی نشاندہی
کراچی(کامرس رپورٹر)نادرا ڈیٹا بیس میں 36 لاکھ ممکنہ ٹیکس دہندگان کی نشاندہی کی گئی۔ وزیرخزانہ اسحق ڈاران اعداد کو ناقص قرار دے چکے ہیں۔ نادرا ڈیٹا بیس نے 36لاکھ دولتمند افراد کی نشاندہی کی ہے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ نادرا حکام کے مطابق 36 میں سے 13 لاکھ وہ افراد ہیں جوایف بی آر میں رجسٹرڈ تو ہیں لیکن ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے۔ نادرا کے پاس ان چھتیس لاکھ افراد کی تصاویرسمیت مکمل کوائف موجود ہیں جو ایف بی ار کو پیش کئے جاسکتے ہیں۔