4 انشورنس کمپنیوں کو نوٹس جاری
کراچی(کامرس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیز آرڈیننس1984 اور انشورنس آرڈیننس2000 کی خلاف ورزی کرنے پر4 انشورنس کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ جبکہ ایک کمپنی کو انضباطی قوائداور اکاوئنٹنگ سٹینڈرزکی خلاف ورزی کرنے پر انتباہ کا نوٹس جاری کیا گیا۔دسمبر 2013 میں5 کمپنیوں کو انشورنس آرڈیننس 2000 اور کمپنیز آرڈیننس 1984 کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے۔