اپٹما ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے مختص گیس پر قابض ہونے کیلئے کوشاں ہے: ’’پریگمیا‘‘
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے 85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس صرف اپٹما ممبران کو نہیں بلکہ تمام برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر کو دی ہے۔ پریگمیا کے نمائندے اعجاز کھوکھر نے کہا کہ وزیرمملکت برائے تجارت اور ٹیکسٹائل کی اپے رل سیکٹرممبران سے ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ گیس کی فراہمی میں پراسیسنگ سیکٹر کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپٹما خود کو مکمل ٹیکسٹائل سیکٹر ظاہر کرکے مختص شدہ گیس پر قابض ہونے کی کوشش کررہی ہے۔