ممتاز قادری کی 3 سالہ اسیری مکمل ہونے پر تقریب آج ایوان اقبال میں ہو گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحفظ نامو س رسالت محاذ کے زیراہتمام غازی ممتاز حسین قادری کو جیل میں 3سال پورے ہونے پر آج ہفتہ 2بجے ایوان اقبال میں ’’تحفظ ناموس رسالت کانفرنس‘‘ منعقد کی جائے گی جس میں صاحبزادہ سیّد حامد سعید کاظمی‘ مولانا محمد راغب حسین نعیمی، علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، محمد علی نقشبندی، پیر سیّد عظمت علی شاہ، مولانا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، مولانا حافظ عبدالستار سعیدی سمیت نامور علماء و مشائخ خطاب کریں گے۔