الطاف کی ملک توڑنے کی دھمکی سے ’’جناح پور‘‘ منصوبہ بے نقاب ہو گیا: خواجہ محمود احمد
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمود احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ملک توڑنے کی دھمکی دینے نے جناح پور کے منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو تقسیم کرنے کا مطالبہ ہی نامناسب ہے جبکہ بات اس سے آگے ملک تک لے جانے کی بات ملک توڑنے کی کھلی دھمکی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔