بلدیاتی الیکشن میں عوام ایماندار اور فرض شناس نمائندوں کو منتخب کریں: خواجہ سعد فرخ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری اور یو سی 100 سے امیدوار چیئرمین خواجہ سعد فرخ نے کہا ہے کہ عوام کا درست فیصلہ ان کے روشن اور محفوظ مستقبل کا ضامن ہے، انہیں مسائل سے نجات کیلئے ایماندار اور فرض شناس نمائندوں کو منتخب کرنا ہو گا۔ عوام کی خوشحالی کے بغیر معاشرے میں مطلوبہ تبدیلی نہیں آئے گی۔ بلدیاتی اداروں سے براہ راست عام آدمی کا اس کی دہلیز پر ریلیف ملے گا اور گلی محلے کے ترقیاتی کام انجام پائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی سیاسی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے قابل ترین نمائندوں کو نامزد کیا۔