فخر زمان کی دو نئی کتابیں چھپ گئیں
لاہور (کلچرل رپورٹر) فخر زمان کی دو نئی کتابیں ایک اردو غزلوں کا مجموعہ ’’شہر گرہن‘‘ اور دوسرا پنجابی ناول ’’دھنک رنگ تتلی‘‘ کلاسیک پبلشرز لاہور نے شائع کر دی ہیں اور غزلوں میں فخر زمان نے ڈکشن‘ ہیئت اورموضوع کے حوالے سے تجربات کئے ہیں اور روایتی موضوعات سے ہٹ کر جدید شعور کی عکاسی کی ہے۔ یہ ان کی شاعری کا تیسرا مجموعہ ہے۔ ا نکا پنجابی ناول ان کا ساتواں ناول ہے۔ ’’دھنک رنگ تتلی‘‘ بیک وقت پاکستان میں شاہ مکھی اور ہندوستان میں گورمکھی سکرپٹ میں چھپا ہے۔ فخر زمان آجکل اپنا پہلا انگریزی ناول لکھ رہے ہیں جو اس سال وسط میں شائع ہوگا۔