لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت شاہدرہ میں مزید 3 دفاتر کا افتتاح
لاہور (پ ر) لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت شاہدرہ میں انسانیت کی خدمت کے مختلف پروجیکٹس چل رہے ہیں جن میں علاقہ میں ڈینگی سپرے‘ لنگر خان‘ فری میڈیکل کیمپ وغیرہ شامل ہیں۔ چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے مختلف مقامات (قاضی پارک‘ ونڈالہ روڈ اور مجید پارک) پر مزید تین دفاتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی روح یہ ہے کہ بلا تفریق مذہب و ملت تمام نوع انسانی سے پیار کریں۔