پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر 2 لاکھ 38 ہزار ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کیا گیا
کراچی (اے پی پی) کراچی پورٹ پر 1 لاکھ 59 ہزار 410 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 1 لاکھ 59 ہزار 410 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 1 لاکھ 16 ہزار 320 ٹن درآمدات اور 43 ہزار 90 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ پورٹ قاسم پر 79 ہزار 664 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورٹ قاسم پر 79 ہزار 664 ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا جس میں 37 ہزار 540 ٹن درآمدات اور 42 ہزار 124 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ درآمدات میں 6 ہزار 692 ٹن کنولہ سیڈز، 7 ہزار 949 ٹن پام آئل، 3 ہزار 500 ٹن کمیمکلز اور 19 ہزار 399 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 6 ہزار 404 ٹن سیمنٹ اور 35 ہزار 720 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل ہے۔