کئی گھروں میں ڈاکے‘ متعدد راہگیر لٹ گئے‘ گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں چوری

لاہور(نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے وحدت کالونی کے علاقے میں ادریس کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر5 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر سامان، ساندہ کے علاقے میں نعیم کی فیملی سے 3 لاکھ 89ہزار روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں منیر سے 2لاکھ 21 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، سمن آباد کے علاقے میں جمیل سے ایک لاکھ 40ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقے میں انصر سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، مصطفیٰ آباد کے علاقے میں باسط سے 67ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں سرفراز سے 43 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں کامران سے33 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ کے علاقے میں فہد سے8 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے مناواں کے علاقے میں سبیر گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گلبرگ، جنوبی چھاؤنی اور قلعہ گجر سنگھ کے علاقوں سے3گاڑیاں، ہنجروال کے علاقے سے رکشہ جبکہ اسلام پورہ، وحدت کالونی، سبزہ زار، جوہر ٹاؤن، لیاقت آباد، باغبانپورہ اور شالیمارکے علاقوں میں سے 7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن