لاہور(سپورٹس رپورٹر) سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔شائقین کی سہولت کیلئے ٹکٹ 350 روپے کی کم ترین قیمت پر بھی دستیاب ہیں۔ ٹکٹ کراچی اور لاہور میں 8 نجی کوریئر کمپنی کے مراکز پر شام 4 بجے سے دستیاب ہونگے۔ ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کیلئے 10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔